10 ستمبر 2026 - 12:02
انصاراللہ آزاد ہے، اپنے فیصلے خود کرتی ہے:بقایی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ انصاراللہ ایک مستقل تحریک ہے جو اپنے فیصلے خود کرتی ہے

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے یمن میں ایرانی مداخلت سے متعلق دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصار اللہ ایک آزاد قوت ہے اور اپنے فیصلے خود کرتی ہے۔

بقائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ مارکو روبیو کے جھوٹ حقائق کی جگہ نہیں لے سکتے۔ ان کے مطابق انصار اللہ نہ کسی سے احکامات لیتی ہے اور نہ ہی کسی دوسرے ملک کی نیابتی قوت ہے۔

ایرانی ترجمان نے خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ امریکی فوجی مداخلت اور غلبہ حاصل کرنے کی پالیسیوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر واشنگٹن واقعی امن کا خواہاں ہے تو اسے خطے میں اپنی مداخلت اور عدم استحکام پیدا کرنے والی پالیسیوں کا خاتمہ کرنا چاہیے۔

بقائی نے واضح کیا کہ یمن میں امن بمباری اور بیرونی دباؤ سے قائم نہیں ہوسکتا، بلکہ اس کے لیے فریقین کے درمیان طے شدہ روڈ میپ کی بنیاد پر مخلصانہ مذاکرات کا آغاز ضروری ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha